سفر تنہا نہیں کرتے

سنو ایسا نہیں کرتے

جنہیں شفاف رکھنا ہو

اُنہیں میلا نہیں کرتے

سفر جن کا مقدر ہو

اُنہیں روکا نہیں کرتے

بہت اُجڑے ہوئے گھر میں

بہت رویا نہیں کرتے


محسن نقوی